بھارت میں ’’کاکروچ‘‘ کے بعد ’’مَکھی جنتا پارٹی‘‘ کی انٹری

بھارت میں مودی سرکار پر طنز کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی کے بعد اب مکھی جنتا پارٹی بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے، جسے نوجوانوں کی نئی طنزیہ سیاسی مہم قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر بنائے گئے اس نئے اکاؤنٹ میں مکھی کے ایموجی کے ذریعے جمہوریت کے تحفظ، کاروبار کے فروغ اور معاشی ترقی کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مہم کا آغاز بھارتی سپریم کورٹ میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں سے متعلق سماعت کے بعد ہوا، جہاں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے مبینہ طور پر مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ضرورت سے زیادہ سخت اقدامات سے گریز کا مشورہ دیا۔ اس کے اگلے ہی روز مکھی جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ سامنے آگیا، جسے نوجوانوں کا، نوجوانوں کے ذریعے اور نوجوانوں کے لیے سیاسی محاذ قرار دیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی ایک پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا جمہوریت میں شہریوں کو کبھی کاکروچ اور کبھی مکھیاں قرار دینا مناسب ہے؟ رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد صرف ایک روز میں ایک لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی، جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button