کشور راجہ کی صدائے چنار کو 18ویں سالگرہ پر مبارکباد ’’صدائے چنار نے 18 سال سے کشمیریوں کے مسائل جرات سے اجاگر کیے‘‘

مسلم لیگ ن خواتین ونگ آزاد کشمیر کی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشور راجہ کی طرف سے صدائے چنار کی سالگرہ پر خصوصی تہنیتی پیغام:
"آج کے جدید دور میں ڈیجیٹل میڈیا اور نیوز چینلز عوامی بیداری اور مظلوم کی آواز بننے میں سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدائے چنار میڈیا نیٹ ورک نے گزشتہ 18 سالوں سے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کے مسائل، تعمیر و ترقی اور تہذیبی اقدار کو جس جرات، سچائی اور غیر جانبداری کے ساتھ چینل اور اپنے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے اجاگر کیا ہے، وہ بلاشبہ لائق تحسین ہے۔
میری دعا ہے کہ صدائے چنار نیوز چینل صحافت کے افق پر اسی طرح چمکتا رہے اور ہمیشہ حق کا علم بلند رکھے۔ چینل انتظامیہ، اینکرز، اور پوری ٹیم کو اس کامیاب سفر پر دلی مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔”



