مریخ کے چاند پر جاکر وہاں سے نمونے زمین پر لانے کیلئے جاپانی مشن روانہ

جاپان مریخ کے چاند فوبوس سے چٹانوں کے نمونے زمین پر واپس لانے والا پہلا ملک بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ جاپانی خلائی ادارے جاکسا نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے اشتراک سے مارشین مونز ایکسپلوریشن مشن روانہ کیا ہے، جس کا مقصد مریخ کے دونوں چاندوں فوبوس اور دیموس کا مطالعہ کرنا اور فوبوس سے نمونے جمع کرکے زمین پر لانا ہے۔ ناسا کی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر نکی فاکس کے مطابق ان نمونوں کے تجزیے سے مستقبل میں مریخ پر انسانی مشنز کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔ سائنس دانوں کو امید ہے کہ اس تحقیق سے مریخ کے چاندوں کی تشکیل اور نظام شمسی کی ابتدا سے متعلق اہم سوالات کے جواب مل سکیں گے۔ سائنس دانوں کے ایک نظریے کے مطابق مریخ کے چاند کسی بڑے تصادم کے نتیجے میں بننے والے ملبے سے تشکیل پائے ہو سکتے ہیں، تاہم اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق درکار ہے۔ یہ مشن ایسی ٹیکنالوجی کی آزمائش میں بھی مدد دے گا جو مستقبل میں مریخ تک سفر اور واپسی کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ جاپانی خلائی ادارے کے منصوبے کے مطابق خلائی جہاز اگست 2027 میں مریخ کے مدار تک پہنچے گا، نومبر 2030 میں واپسی کا سفر شروع کرے گا اور جولائی 2031 میں زمین پر واپس پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔ مشن کی کامیابی کی صورت میں مریخ کے چاند سے حاصل کیے گئے نمونوں کے ذریعے سیاروں کی تشکیل اور نظام شمسی کی تاریخ کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button