میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ایک ہزار سال پرانا طلائی ہار دریافت

برطانیہ میں میٹل ڈیٹیکٹر سے ایک ہزار سال قدیم سونے کا ہار دریافت، مالیت لاکھوں پاؤنڈ ہونے کا امکان!
برطانیہ میں 58 سالہ نک بیری نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے تقریباً ایک ہزار سال پرانا طلائی ہار دریافت کرلیا۔
نارتھمپٹن سے تعلق رکھنے والے نک بیری ہیمپشائر کے گاؤں ایش مینز ورتھ میں زرعی زمین پر خزانے کی تلاش میں مصروف تھے کہ انہیں میٹل ڈیٹیکٹر سے ایک غیر معمولی سگنل ملا۔
کھدائی کے دوران انہیں سونے کا قدیم ہار ملا، جو صدیوں تک زمین میں دبے رہنے کے باوجود تقریباً بہترین حالت میں ہے۔
نک بیری کے مطابق وہ 30 سال سے زائد عرصے سے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے نوادرات تلاش کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے اس سے پہلے ایسی منفرد دریافت نہیں کی۔
ماہرین کے ابتدائی اندازے کے مطابق یہ ہار نویں یا دسویں صدی کا ہوسکتا ہے، جبکہ اس کی مالیت لاکھوں پاؤنڈز تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



