ایچ پی وی ویکسین آئندہ سال سے لازمی قرار دی جائے گی، وزیر بحالیات آزاد کشمیر

کوٹلی : وزیر بحالیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر حاجی جاوید اقبال بڈھانوی سے ڈسٹرکٹ کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر کوٹلی کی ملاقاتHPV ویکسین آگاہی مہم کے حوالہ سے تفصیلی گفتگوسر وا یکل کینسر سے بچاؤ کے لیے آزادکشمیر،اسلام آباد،پنجاب،سندھ میں 15ستمبر سے 27ستمبر تک بچیوں کو HPV ویکسین مفت لگائی جا رہی ہے۔سرویکل کینسر خواتین میں پایا جانے والے تیسرا بڑا کینسر ہے جس کے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اگلے سال کے آغازسے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے HPVویکسین کو لازمی قرار دیا جا رہا ھے وزیر بحالیات نے اپنے پیغام میں عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنی 9سے14سال کی بچیوں کویہ ویکسین لازمی لگوائیں یہ حلال اور محفوظ ویکسین ہے اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔اس ویکسین سے پندرہ بیس سال تک کی عمر کی خواتین سرواٸیکل کینسر سے بچا جا سکتا ھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل کھنڈہار چیرمین یونین کونسل اور لوکل کونسلر کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نماٸندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر بحالیات نے حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button