وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے: بیرسٹر گوہر

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں اور  گزشتہ روز ہونے والے واقعات سے متعلق اپنا پیغام ان تک پہنچا دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے، عمران خان کے خاندان اور رہنماؤں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک افسوسناک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین کردیں گی، اب وقت ہے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے،  کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button