عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

امریکی افواج کا عراق میں فوجی مشن ختم، انخلا مکمل

بغداد: دو دہائیوں سے زائد عرصے تک عراق میں موجود رہنے کے بعد امریکی افواج نے ملک میں اپنا فوجی مشن باضابطہ طور پر ختم کرتے ہوئے انخلا مکمل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی مشن کے خاتمے پر عراقی فوج نے بغداد اور نجف کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کے ساتھ پریڈ کی۔ عراقی حکام نے اس موقع پر ملکی خودمختاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور عراق نے 2024 میں امریکی فوجی مشن کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا، جس کے بعد امریکی افواج نے ملک بھر میں موجود اڈوں سے مرحلہ وار انخلا شروع کیا اور اپنی موجودگی شمالی کردستان کے خودمختار علاقے تک محدود کردی تھی۔

امریکی افواج نے 2003 میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے لیے عراق میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ 2011 کے اختتام پر امریکی فوج واپس چلی گئی، تاہم 2014 میں داعش کے عروج کے بعد امریکی افواج دوبارہ عراق پہنچیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں جاری طویل تنازع کے دوران 4,500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ مختلف اندازوں کے مطابق 2 لاکھ سے زائد عراقی شہری بھی جان سے گئے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button