امارات سے اسرائیل جانیوالی ایئرلائن کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان
امارات: متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے بعد زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے اپنے بیان میں ساتھی پائلٹس، مسافروں اور عملے کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
پائلٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور پائلٹ اپنی ذمہ داری پوری کی اور وہ شکرگزار ہیں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا اور مسافروں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔



