10 اکتوبر سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 10 اکتوبر سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات منظور کرنے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے 10 اکتوبر سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیم کے دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ احتجاج اور دھرنوں کے دوران تحویل میں لیے گئے کنٹینرز اور گاڑیاں فوری طور پر واپس کی جائیں اور مالکان کو 20 ہزار سے 35 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button