کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی نجی پرواز کی ایک خاتون مسافر کے سامان سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کسٹمز حکام کے مطابق مسافر نے کرنسی سے متعلق غلط بیانی اور غلط ڈیکلیریشن کی۔ سامان کی تلاشی کے دوران 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پاؤنڈ اور 19 ہزار 815 اماراتی درہم برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق مبینہ غلط ڈیکلیریشن پر غیر ملکی کرنسی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلی گئی، جبکہ خاتون مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button