اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام اور تصاویربھی شیئر کردیں

اداکار عمر شہزاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام اسماعیل رکھ دیا!
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکار نے یہ خوشخبری اپنی اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو سنائی۔
عمر شہزاد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اسماعیل رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی فروری 2025 میں ہوئی تھی۔



