وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف اسکیم کی سہولت نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

پیٹرول ریلیف اسکیم پر عمل نہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ ہوں گے، وزیراعظم کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت شہریوں کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسکیم پر پیشرفت اور شفافیت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پروگرام کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مانیٹرنگ کے مؤثر نظام اور ڈیش بورڈ کی تیاری پر وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنانے سے درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح ہدایت کی کہ ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button