ایپل کے 2 نئے آئی فونز کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ایپل کی جانب سے آئی فون ایئر 2 اور اسٹینڈرڈ آئی فون 18 جلد متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے باعث دونوں فونز کے ڈیزائن سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ حال ہی میں ایک نئی لیک ویڈیو میں دونوں فونز کے ڈمی ماڈلز کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ہیں۔ ان ماڈلز کے ڈیزائن پہلے سامنے آنے والی لیکس سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔ آئی فون ایئر 2 کے ڈمی ماڈل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل اسے پہلے ماڈل کی طرح انتہائی پتلا رکھے گا۔ فون کے فرنٹ ڈسپلے میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بیک پر کیمرا سیٹ اپ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لیک کے مطابق نئے ماڈل میں فلیٹ کیمرا سیٹ اپ کی جگہ قدرے موٹا کیمرا ماڈیول ہوگا، جس میں ایک کے بجائے دو کیمرے دیے جائیں گے۔ تاہم ایپل کی جانب سے ان فونز کے ڈیزائن اور فیچرز کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button