کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا

بھارت میں ائیر انڈیا کی پرواز کو ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے کے بعد ایئرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتا سے ممبئی جانے والی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار تھی کہ طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ برآمد ہوا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی، جس کے بعد طیارے کو رن وے سے ہٹا کر ایئرپورٹ کے ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے طیارے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button