برسلز میں شہید مقبول بٹ کی جدوجہد آزادی پر سیمینار

56 / 100

برسلز میں شہید مقبول بٹ کی جدوجہد آزادی پر سیمینار

برسلز(نمائندہ خصوصی)محمد مقبول بٹ شہید کی زندگی اور جدوجہد آزادی (جموں کشمیر) پر سیمینار بلجیئم کے شہر کورتریک میں شہید کے چالیسویں یوم شہادت کے موقع پر انعقاد پزیر ہوا۔ سیمینار کا مقصد ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما مقبول بٹ شہید کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان و صدریورپ ذون تنویر احمد چوہدری تھے ۔انہوں نے شہید کشمیر مقبول بٹ کی زندگی اور سفر آزادی کے بارے میں مقبول بٹ کے عزم اور غیر متزلزل جذبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری تک شہید کشمیر محمد مقبول بٹ شہید، قاہد تحریک جناب امان اللہ خان مرحوم اور دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے قائد انقلاب چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کا واحد پرامن حل ریاست جموں کشمیر سے بیک وقت تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر ایک آزاد جمہوری فلاحی مملکت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی شہید کے ورثاء اور کشمیری قوم کے حوالے کیا جائے۔ ایک متفقہ قرارداد کے ساتھ حکومت ہند سے مقبول بٹ کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔اور تنظیم کے چئیرمین یاسین ملک کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔سیمینار کی صدارت جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے مرکزی فنانس سیکرٹری و صدر بلجیئم برانچ مشتاق دیوان نے کی۔ سیمینار کے شرکاء نے مقبول بٹ کو انصاف اور آزادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔سیمینار کی نظامت کے فرائض یورپ ذون کے پبلسٹی سیکریٹری نقاش مشتاق نے ادا کئے۔ سیمینار سے جموں کشمیرلبریشن فرنٹ یورپ ذون کے صدر تنویر احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد اشفاق قمر، مشتاق دیوان، چیف آرگنائزر شبیر جرال، پبلسٹی سیکرٹری نقاش مشتاق، مفتی عبد لطیف چشتی، حافظ سعد مدنی، مسعود اقبال میر، ماسٹر غضنفر علی، بلجیئم کی سیاسی پارٹی pvda کے راہنما خالد محمود، محمد نقیب احسان، حاجی فیصل محمود، فلسطینی راہنما سینت، مراکش کے سیاسی و سماجی راہنما عبدل حمید ،فنلینڈ برانچ کے راہنما شہزاد شبیر کے علاوہ کئی رہنماؤں، مفکرین، انسانی حقوق کے کارکنوں، مقامی سیاسی و سماجی کارکنوں نے بھی خطاب کیا اور شہید کی جدوجہد کو سلام پیش کیا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept