چنار سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن الفضال بسیرا کے نام

61 / 100

چنار سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن الفضال بسیرا کے نام

دبئی(بیورو رپورٹ)متحدہ عرب امارات میں رہنے والی منقسم کشمیری برادری کے 45 روزہ چنار اسپورٹس فیسٹول کا اختتام پذیر ہو گیا متحدہ عرب امارات کے سرد ماحول میں کھیل کے گرما گرم کانٹے دار مقابلےہوئے ، سابق وزیراعظم ریاست کشمیر راجہ فاروق حیدر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،چنار فیسٹول کے آخری دن چنار سپر لیگ کا فائنل کرکٹ میچ کھیلا گیا، چنار سپر لیگ منقسم کشمیری برادی کا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے چنار سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ٹیم افضال بسیرا کے نام رہا، فائنل میں افضال بسیرا نے راجگان کرکٹ کلب کو شکست دیدی الفضال ابسیرا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوور میں 98 رنز سکور کئے جبکہ راجگان سی سی 72 رنز ہی بنا سکی ۔افضال البسیرا نے 26 رنز سے میچ جیت کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کی، چنار سپر لیگ کی فاتح ٹیم الفضال البسیرا کے اونر محمد خالد اور افضال احمد نے وننگ ٹرافی سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے وصول کی ،رنر اپ ٹیم راجگان کرکٹ کلب کے اونر نے بھی ٹرافی وصول کی سرمد حمید فائنل کے مین آف دی میچ اورٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز بھی قرار پائے افضال البسیرا بولنگ کی ٹیم کے بالر صدف نے 2اوورز میں 34رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ وسیم اکرم نے 20 رنز دئیے اور کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کیا ،شہباز علی نے 13رنز دیکر ایک وکٹ جبکہ، عمر گجر نے 2رنز دیکر کر ایک وکٹ حاصل کی

، عمر گجر پلئیر آف دی ٹورنامنٹ اور ٹورنامنٹ کے بہترین بالر قرار پائےپانچ ہزار کشمیریوں نے چنار سپر لیگ کا فائنل دیکھا،شدید سردی نے کشمیری شائقین کرکٹ کا جذبہ ٹھنڈا نہ کیا، چنار سپر لیگ میں منقسم کشمیریوں کا انمول میلاپ ، چنار سپر لیگ زندہ باد کے نعروں کی گونج ،کشمیری رہنماؤں بالخصوص راجہ فاروق حیدر اور فیصل راٹھور ،حسن ابراہیم نے چنار اسپورٹ فیسٹول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نےاختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد کی سرد ہواؤں کی یاد متحدہ عرب امارات میں تازہ ہوگئی ،میچ دیکھ کر راجہ فاروق حیدر کو اپنی کرکٹ یاد آگئی ،مظفرآباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ بطور کپتان جیت چکا ہوں، چیئرمین چنار اسپورٹس فیسٹول راجہ اسد خالدنے کہا کہ چنار اسپورٹس فیسٹول کے دوران شجر کاری مہم بھی چلائی گئی موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کیلئے “چنار بچاؤ، درخت لگاؤ” کی کامیاب مہم، سری نگر مظفر آباد اور دبئی میں درخت لگائے گئےان کا مزید کہنا تھا کہ چنار اسپورٹس فیسٹول میں کشمیری برادری نے درخت لگا کر اپنا وعدہ پورا کردیا، اب بین الاقوامی برادری منقسم کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے، منقسم کشمیریوں کے بلا خوف و خطر میل میلاپ کا رستہ ہموار کرے۔

چنار سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ منقسم کشمیری مل کر کرکٹ کھیلیں تو تناؤ کی صورتحال ختم ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ سری نگر مظفرآباد کی کرکٹ ٹیموں کا میچ ہو، بارمولا کے کھلاڑی راولا کوٹ سے مقابلہ کریں، شوپیاں کا ٹیلنٹ پونچھ سے میدان کرکٹ میں آمنے سامنے آئے۔ انھوں نے چنار اسپورٹس فیسٹول کی انتظامیہ کو سراہا اور کہا کہ کرکٹ سے دوستی کے رشتے استوار کئے جاسکتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا رستہ چنار اسپورٹس فیسٹول نے دیا ہے اس پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف خطہ کشمیر بلکہ عالمی موسمی تبدیلیوں سے بھی نبردآزما ہوا جاسکتا ہے۔ چیئرمین چنار اسپورٹس فیسٹول راجہ اسد خالد نے کہا کہ چنار اسپورٹس فیسٹول میں کشمیری برادری نے سری نگر سے مظفرآباد تک چنار کے درخت لگا کر اپنا وعدہ پورا کردیا، اس کے علاوہ دبئی میں بھی درخت لگا کر ماحول دوستی کا ثبوت دیا اور کشمیری برادری میں موحولیاتی تغیرات سے آگہی پیدا کی ہے۔ راجہ اسد خالد نے تمنا کا اظہار کیا کہ کشمیری برادری اقوام عالم کے ماحولیاتی مشن سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، اپنے وعدے کو وفا کرکے کے دیکھایا ہے مگر اب بین الاقوامی دنیا منقسم کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے، منقسم کشمریوں کے بلا خوف و خطر میل میلاپ کا رستہ ہموار کرائے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن دوستی میل ملاپ ہے۔

 

صدر پاک چنار ونگ نے کہا کہ چنار سپر لیگ کشمیریوں کو ملانے کا واحد راستہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ کے زرعئے سفارت کاری کا راستہ ہموار ہو سکتا یے انھوں نے تمام میڈیا ،سپانسر اور شائقین کرکٹ اور تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا چنار سپر لیگ نے میں سپانسر سردار ساجد اقبال عباسی ، سردار ایاز خان، راجہ محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے چنار سپر لیگ انتظامیہ کو مبارکباد دی اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا

واضح رہے کہ چنار سپر لیگ کا آفیشل سونگ ”چناروں کے دیس سے اٹھی آواز ہے” روزنامہ جموں وکشمیر کے ایڈیٹر شہزاد راٹھور نے لکھا اور اس کی دھن بھی ترتیب دی جبکہ سنگر خرم بٹ کی آواز میں اس گانے نے پاکستان اور دبئی میں خوب دھوم مچائی۔ چنار سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد میں چنار سپر لیگ کی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا انتظامیہ چنار سپر لیگ میں چئیرمین راجہ اسد خالد، صدر پاک چنار ونگ امجد کبیر، ڈائریکٹر سپورٹس نقاش ریاض، عمران علی جان ، اسد پرویز ، ندیم حنیف ,ندیم عبداللہ، فیاض منہاس ناصر افتخار ، راجہ شجاعت صابر ، سجاد راجہ ، وسیم راجہ ، بابر خالد ،بلال ذوالفقار، احسن افضل، نعمان خورشید، محسن چغتائ، خرم شاہ ، خالد زمان ، سمیت دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آر پار کی کشمیری کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرنے اور اس قدر دلفریب ایونٹ کرانے میں سب سے اہم کردار سپانسرز کا ہوتا ہے دبئی میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے حسب سابق دل کھول کر اس ایونٹ کو منعقد کرانے میں اپنا تعاون پیش کیا

 

سپانسرز میں راجہ محمد خان اونر RMK انڈسٹریز، ساجد اقبال عباسی اونر فلائی ہاک رئیل اسٹیٹ دبئی، سردار ایاز خان اونر سلور سٹی ہاوسنگ سکیم راولپنڈی، راجہ محمد عاشق خان ، العشراق گروپ، راجہ محمد اعظم خان الاقصی گروپ شارجہ ، واجد کبیر العرب ٹینٹ سروسز شارجہ ، ساجد گردیزی، آصف جبار الف انسوٹمینٹ ، ڈاکٹر شفقت محمود، سردار عظیم ایم ایم بی ایس راولپنڈی، راجہ راشد علی میپل گروپ آف کمپنیز ،ڈاکٹر شفقت محمود، العبرا کلینک ،ڈاکٹر حسنین میڈ کلینک، سردار باسط عبی ، صداقت عباسی، سہیل عباسی ،محمد علی بی 4 بی کونسلٹینسی، راجہ عبد الجبار ، سردار جاوید یعقوب ، فراز قیوم چوہدری فاروق بانیاں ، شکیل چیچی ،دیگر نے سپورٹ کیا۔ گزشتہ سیزنز کی طرح اس بار بھی پاکستان سے اہم شخصیات چنار سپر لیگ کے میچز دیکھنے پاکستان سے تشریف لائیں جن میں سابق وزرائے اعبم سردار عتیق احمد خان، راجہ فاروق حیدر خان، جیو نیوز کے سپورٹس اینکر پرسن یحییٰ حسینی، روزنامہ جموں و کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب، ایڈیٹر شہزاد راٹھور، معروف انجم، شہزاد خان، راجہ فاروق حیدر کے سیکرٹری راجہ ارشد، سردار عتیق کے پرسنل سیکرٹری عبدالجبار، روزنامہ جموں و کشمیر کے کرائم رپورٹر عمر بٹ اور سنگر خرم بٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چنار سپر لیگ سیزن سکس کا گانا چناروں کے دیس سے اٹھی آواز ہے شہزاد راٹھور نے لکھا ہے جبکہ خرم بٹ سنگر نے گایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept