دبئی میں مسلم کانفرنس عرب امارات کی نومنتخب تنظیم کی حلف برداری تقریب

58 / 100

دبئی میں مسلم کانفرنس عرب امارات کی نومنتخب تنظیم کی حلف برداری تقریب

دبئی( نمائندہ خصوصی)دبئی میں مسلم کانفرنس عرب امارات کی نومنتخب تنظیم کی حلف برداری کی تقریب ،صدرمسلم کانفرنس نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔جب صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان تقریب حلف برداری میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ مسلم کانفرنس عرب امارات کی نومنتخب تنظیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔مسلم کانفرنس عرب امارات کی مسلم کانفرنس کو مضبوط اور فعال بنانے میں لازوال خدمات ہیں جس کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔مسلم کانفرنس کے نظریے کو کارکنان آگے لے کر بڑھیں، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں اچھے کام کی تعریف کرنا ضروری ہے خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہو۔مسلم کانفرنس عرب امارات کی مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے لازوال خدمات ہیں مسلم کانفرنس کے نظریے کو نومنتخب تنظیم کے عہدیاران آگے لے کر بڑھیں۔مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی تشخص پر پہرہ دیا اور کشمیر کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔مسلم کانفرنس عرب امارات کے نومنتخب عہدیاران پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز کو بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک بڑے عرصے کے بعد دبئی میں مسلم کانفرنس عرب مارات کی تنظیم کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس پر میں تمام احباب کا شکر گزارہوں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept