سردار حسن ابراہیم کی ابو ظہبی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات 

58 / 100

سردار حسن ابراہیم کی ابو ظہبی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے ابو ظہبی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی اور ملکی، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال. کیا حسن ابراہیم  نے اوور سیز کشمیریوں کے مسائل کی بارے میں انہیں آگاہ کیا جس پر پاکستانی سفیر نے اوورسیز کمیونٹی کے ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا  اس موقع پر سردار حسن ابراہیم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مضبوط سفارت کاری کی ضرورت ہے بھارت عرب ممالک کی بڑی تجارتی منڈی ہے سعودی عرب اور عرب امارات نے بھارت میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے کر رکھے ہیں جب تک بھارت پر معاشی دباؤ نہیں آئے گا وہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف کھبی نہیں جائے گا انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے مساہل ترجحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈسک قائم کئے جاہیں حکومت پاکستان کو کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر خارجہ پالیسی بنانی چاہئے آج دنیا فلسطینیوں پر اسرائیل کی جارحیت رکوانے میں ناکام ہو رہی ہے جس کے اثرات مسئلہ کشمیر پر پڑ سکتے ہیں

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept