خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، صوبےکے عوام اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہےکہ  خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیےصوبےکے عوام ، مینڈیٹ،  وزیراعلیٰ اور ارکان اسمبلی کا احترام ہونا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ پارٹی نے اپنا پروگرام بہت پہلے اعلان کیا ہوا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں، جہاں تک اعتمادکا تعلق ہے، سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سہیل آفریدی پر اعتماد ہے، وہی وزیراعلیٰ رہیں گے، سہیل آفریدی کو سب کی حمایت حاصل ہے ، یہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں۔

 بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ اتنے سنجیدہ حالات میں جب لانگ مارچ ہونے جا رہا ہو تو بات چیت ضرورہونی چاہیے، لانگ مارچ میں آنے والے سیاسی لوگوں کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کرنےکا وقت نہیں، سیاسی لوگوں پر نیٹ لانچر استعمال نہیں کیے جاتے، ان کی بات سنی جاتی ہے اور شکایات حل کی جاتی ہیں، ہم کہہ رہے ہیں ہماری بات سنی جائے، ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کے لیے نکل رہے ہیں، ہم انصاف کی آواز اٹھا رہے ہیں،بارہا کہا ہمیں سنا نہیں گیا اور انصاف نہیں ملا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی کی کوئی چار رکنی کمیٹی نہیں بنائی، مذاکرات کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی جیسا چاہیں کریں ، ہم پُرامن تھے، پُرامن ہیں اور پُرامن رہیں گے ، اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کریں گے، حکومت کو اس بیانیے اور تاثر کا بندوبست کرنا ہوگا، اگرحکومت ایسا تاثرپیدا کرےگی تو بڑی تعداد  رکھنے والی سیاسی جماعت کو  سیاسی میدان سے نکال دیا جائےگا،سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان سے نکالنے کے بڑے خطرناک نتائج ہوتے ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button