میر رضا کیس سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کے جواب جمع کرا دیئے

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کی جانب سے جوابات کمیشن کو فراہم کیے گئے، جبکہ کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے افسران کے جوابات پر مشتمل سیل لفافے کمیشن میں جمع کروا دیے۔ میر رضا کے اہلخانہ نے بھی پولیس افسران سے پوچھ گچھ کے لیے 300 سے زائد سوالات کمیشن کو بھیجے تھے۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اگر تحقیقاتی ادارے خاندان کو کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں تو اس سے کیس کی تحقیقات متاثر نہیں ہوتیں۔ دوسری جانب میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے دعوی کیا کہ 9 ستمبر کو پولیس نے خاندان کو بتایا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق ڈیٹا مل گیا ہے، جبکہ اسی روز کرپٹو اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس بھی میڈیا پر سامنے آئے۔ وکیل نے سوال اٹھایا کہ اگر تین سے چار کروڑ روپے کے معاملے میں معلومات لیک ہوسکتی ہیں تو اس کے ذمہ دار کا سراغ کیوں نہیں لگایا جاسکا۔ کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button