وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں موسم سرما کے دوران گیس کی بلاتعطل درآمد اور فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں جامع لائحہ عمل اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گھریلو صارفین کو مقامی گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی، جبکہ بجلی اور صنعتوں کے لیے آر ایل این جی کو ترجیح حاصل ہوگی۔

بریفنگ کے مطابق شمالی علاقوں میں گیس ذخائر سے بلاتعطل ترسیل کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ واٹر اور اسپیس ہیٹنگ کے لیے بجلی سے چلنے والے آلات پر بینک فنانسنگ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button