حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہرحال میں یقینی بنایا جانا چاہیے، پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودیہ کیساتھ کھڑا ہے: دفترخارجہ

حرمین شریفین کا تقدس ہر حال میں یقینی بنایا جائے، پاکستان دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے، جبکہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے 2 اکتوبر کو طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملے کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سجاد حیدر خان نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات اور دفاعی تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔



