وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت، مراد علی شاہ کا پی ٹی آئی کو دہشت گردی پر واضح مؤقف اپنانے کا مشورہ

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں چاہتی، تاہم پی ٹی آئی قیادت کو سوچنا ہوگا کہ ملک دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے تو وہ اسے کس سمت لے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج جمہوری طور پر ناپسندیدہ ضرور ہے، لیکن آئینی طور پر غلط اقدام نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو ڈیزل مہنگا ہونے سے جوڑا اور گندم کی قلت کے تاثر کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی گندم پر سبسڈی دے چکی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button