پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کروں گا، حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملاقات کا کوئی واضح ایجنڈا نہیں تو وزیراعظم سے ملنے کا کیا فائدہ؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم لیوی ختم کرنے کا اعلان کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج نہ کرنے کو جماعت اسلامی کی کمزوری سمجھنا غلط فہمی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان کے بقول پنجاب میں غربت کی شرح 41 فیصد ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی اور 11 ہزار اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی باتیں قابل قبول نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اسپتال تک رسائی کا معاملہ حل کرنے، ان کی فوری رہائی اور قید خواتین کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button