میکرون کو کہا تھا اپنے بارڈرز بند کردو، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جارہا ہے: ٹرمپ

ٹرمپ کا فرانس کی امیگریشن پالیسی پر تنقیدی بیان، ’’پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے‘‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر سے لوگوں کو فرانس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے میکرون کو مشورہ دیا تھا کہ فرانس کو اپنی سرحدیں بند کر دینی چاہئیں۔

ٹرمپ کے اس بیان میں پیرس کی آبادی یا مستقبل میں اس کی مذہبی شناخت سے متعلق دعوے کے حق میں کوئی اعدادوشمار پیش نہیں کیے گئے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button