فرانس میں احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع، ہنگاموں کے پیش نظر70 ہزار پولیس اہلکار تعینات

فرانس میں مہنگائی اور قوتِ خرید میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی سخت کرتے ہوئے 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں، لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے واقعات دوبارہ پیش آ سکتے ہیں۔

فرانس کے وزیر داخلہ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے ہتھیار ضبط کیے اور 135 افراد کو گرفتار کر لیا۔ لیون میں احتجاج پر پابندی کے باوجود مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ گزشتہ ہفتے کے ہنگاموں کے بعد متعدد شہروں میں احتجاجی سرگرمیوں پر پابندیاں برقرار ہیں۔

یلو ویسٹس تحریک، مزدور تنظیموں اور طلبہ نے ملک بھر میں 700 سے زائد مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ مارسیے میں پابندی واپس لے کر مزدور تنظیموں کو ریلی کی اجازت دے دی گئی، جبکہ اسٹراسبرگ میں بھی مظاہرے ہوں گے۔ دوسری جانب کئی شہروں میں پابندیاں برقرار ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے پُرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے اور 3 ہزار سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ لوٹ مار بھی کی گئی تھی۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button