اماراتی وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کیلئے نامزد

متحدہ عرب امارات نے لانا ذکی نسیبہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا

متحدہ عرب امارات نے وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں اقوام متحدہ کو باضابطہ خطوط بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق لانا ذکی نسیبہ سفارتی امور میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے عالمی سفارتی معاملات اور اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

لانا ذکی نسیبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو مرتبہ صدر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی نامزدگی کو عالمی سفارت کاری میں متحدہ عرب امارات کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدتِ ملازمت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی نامزدگی اور انتخاب کا عمل اقوام متحدہ کے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق آگے بڑھے گا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button