بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی، وجہ بھی بتادی

 

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے چند روز کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کے لیے کچھ دن کی چھٹی لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ فی الحال کچھ لکھ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اس سے ایک روز قبل اپنے آفیشل بلاگ پر بھی ایسا ہی پیغام شیئر کیا تھا۔ ان کے اعلان کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے، تاہم اداکار نے اپنی صحت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button