بلوچستان میں میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان وطن پر قربان، شہداء کو سلام

شہید میجر عمر ناصر منہاس کا تعلق فوجی خاندان سے تھا، والد اور دو بھائی بھی پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں
میجر عمر ناصر منہاس 14 نومبر کو بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کردیگاپ میں سکیورٹی قافلے کی حفاظت کے دوران اپنے ساتھی حوالدار محمد عدنان خان کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
33 سالہ شہید میجر عمر ناصر منہاس کے والد کرنل ناصر منہاس بھی پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان کے دو بھائی میجر حسن ناصر منہاس اور میجر علی ناصر منہاس بھی افواجِ پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔



