اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی افواہوں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آخر کون یہ افواہیں پھیلا رہا ہے کہ ان کی دسمبر میں شادی ہو رہی ہے۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں کام کی وجہ سے انتہائی مصروف ہیں اور انہیں گھر جا کر اپنی نیند پوری کرنے کا وقت بھی نہیں مل رہا۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد دسمبر میں شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔



