پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ، رواں سال کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آج سے تمام شوگر ملز گنے کی خریداری شروع کریں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر ملز گنے کی قیمت مارکیٹ فورسز میکانزم کے تحت مقرر کریں گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ رقبے پر گنے کی کاشت کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ کرشنگ سیزن کے آغاز سے گنے کے کاشتکاروں کو اپنی فصل فروخت کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ شوگر ملز میں پیداوار کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button