قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کی آخری سیریز ہوگی، جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بات چیت بھی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خواہشمند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔



