ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون بن گئے
پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آگئے، جو گزشتہ چھ ماہ سے ٹاپ پوزیشن پر موجود تھے۔
پاکستان کے محمد نواز آٹھویں جبکہ سلمان مرزا 19ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔



