رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کے خلاف مبینہ الزامات سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر سابق کرکٹرز نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹرز نے سوال اٹھایا ہے کہ ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی اور کسی باضابطہ تحریری چارج کے بغیر محمد رضوان کو انکوائری کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ٹھوس شواہد کے بغیر رضوان کو ہدف بنانا انہیں قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے بھی کہا کہ فکسنگ اور جوئے جیسے غیر ثابت شدہ الزامات کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر جنید خان نے بھی معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کو تاحال کوئی تحریری الزام یا باضابطہ فردِ جرم نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق انکوائری کے باعث محمد رضوان کو طے شدہ عمرہ سفر بھی منسوخ کرنا پڑا۔

اب تک عوامی سطح پر محمد رضوان کی جانب سے کسی مخصوص قانونی یا معاہداتی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی، جبکہ متعلقہ محکموں سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تا

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button