3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

امریکا کی 3 سالہ بچی بوٹسی ڈیرنگٹن نے کم عمری میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی 3 سال اور 139 دن کی عمر میں دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی۔ اس کا یہ سفر 2024 میں جاپان کے ٹوکیو ڈزنی سی سے شروع ہوا، جب وہ ابھی چلنا بھی نہیں سیکھی تھی۔ تقریباً ڈھائی سال میں اس نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں موجود ڈزنی کے تمام 12 پارکس دیکھ لیے۔ اس منفرد سفر میں اس کے والدین اور 5 سالہ بھائی بھی اس کے ہمراہ رہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button