امریکی ایف 35 کے حساس پرزے چین کیسے پہنچے؟ مکمل تفصیل جانیں

امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا سے امریکا منتقل کیے جانے والے ایف 35 جنگی طیارے کے کچھ پرزے غیر متوقع طور پر ہانگ کانگ پہنچ گئے، جس پر امریکی محکمہ دفاع نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھیپ میں طیارے کی کینوپی اور ویپنز بے ڈور شامل تھے، جنہیں معائنے اور مرمت کے لیے امریکا بھیجا جا رہا تھا۔ کھیپ پہلے جنوبی کوریا پہنچی اور بعد میں ہانگ کانگ منتقل ہوگئی، جہاں چینی حکام نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ واقعے کی وجہ تاحال واضح نہیں، جبکہ آسٹریلوی وزیر دفاع کے مطابق متعلقہ پرزے حساس نوعیت کے نہیں تھے۔



