اب دوستوں کی سالگرہ بھولنا نا ممکن ! واٹس ایپ کا شاندار فیچر متعارف کرانے کی فیصلہ

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو دوستوں اور رشتے داروں کی سالگرہ یاد رکھنے میں مدد دے گا۔ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر اس وقت آئی فون کے بیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل میں ہے۔ صارفین کو کانٹیکٹس ٹیب میں سالگرہ کے دن متعلقہ شخص کے نام کے ساتھ کیک ایموجی اور برتھ ڈے کا اشارہ دکھائی دے گا، جس سے وہ براہ راست چیٹ کھول کر مبارکباد دے سکیں گے۔ تاہم یہ سہولت اسی وقت کام کرے گی جب متعلقہ کانٹیکٹ نے واٹس ایپ پر اپنی تاریخ پیدائش فراہم کی ہو۔ فی الحال فیچر محدود بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے اور حتمی ورژن میں مزید تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔



