2026 کے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، پہلے نمبر پرکون؟

آکسفورڈ اکنامکس کے 2026 گلوبل سٹیز انڈیکس میں دنیا کے ایک ہزار شہروں کا مختلف شعبوں کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک پہلے، لندن دوسرے اور پیرس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 عالمی شہروں میں نیویارک، لندن، پیرس، سیئٹل، سان فرانسسکو، ڈبلن، بوسٹن، سان ہوزے، ٹوکیو اور زیورخ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان شہروں کی عالمی اہمیت مضبوط معیشت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی، انسانی ترقی، ماحولیات، معیار زندگی اور بہتر حکمرانی جیسے عوامل کی وجہ سے بھی ہے۔



