ایل پی جی سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ، قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور

ایل پی جی کی قیمت 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، سلنڈر 10 ہزار روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ
پاکستان کے شمالی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 750 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جس سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ حکومت سردیوں میں قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں ماہانہ کے بجائے روزانہ مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب درآمد کنندگان نے موجودہ قیمتوں کے تعین کے فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ وار یا روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث گیس سلنڈر کی قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



