شیخوپورہ: لیڈی ہیلتھ ورکر کے گھر میں کام کرنیوالی کمسن ملازمہ تشدد سے ہلاک

شیخوپورہ میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، ایک ملزم گرفتار

شیخوپورہ کے علاقے اولکھ پارک میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب مبینہ طور پر اہلخانہ کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر، اس کے شوہر اور 20 سالہ بیٹے پر تشدد کا الزام ہے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ خاتون اور اس کے بیٹے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق زینب ماہانہ 4 ہزار روپے کے عوض کل وقتی گھریلو ملازمہ تھی۔ بچی کے اہلخانہ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button