کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، 435 موبائل برآمد

کراچی: چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ گرفتار، 435 موبائل فون برآمد
کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے 435 موبائل فون برآمد کیے۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق ملزمان چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے انہیں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنے میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔



