حزب اللہ نے ایران سے فنڈنگ ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ایک اور جنگ کی تیاریاں شروع کردیں: خبررساں ایجنسی

لبنان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے ایران سے مالی معاونت ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے لیے گزشتہ تین ماہ سے اپنی فوجی تیاریوں کا آغاز کر رکھا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تنظیم کی توجہ خاص طور پر ڈرونز کی تیاری، دھماکہ خیز مواد کے حصول اور اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کی بحالی پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے بعد اسرائیل کے ساتھ ہونے والی لڑائیوں میں حزب اللہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کے دوران اس کے متعدد رہنما اور جنگجو نشانہ بنے جبکہ اسلحے کے ذخائر بھی متاثر ہوئے۔ جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنانی حکومت پر بڑھتے دباؤ نے بھی صورتِ حال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایران نے حزب اللہ کی فوجی صلاحیتیں بحال کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر فراہم کیے ہیں۔ یہ رقم مبینہ طور پر ان تقریباً 20 کروڑ ڈالر سے الگ ہے جو بے گھر خاندانوں کی امداد کے لیے دیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ جنگ کے دوران متاثر ہونے والے اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو بھی دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رائٹرز کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا آفس نے اسرائیلی قبضے کو مزاحمت کا جواز قرار دیا ہے۔ تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم ابھی اپنے اسلحے کے ذخائر اور افرادی قوت کو مکمل طور پر بحال نہیں کر سکی۔ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے باعث لبنان میں دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button