ایران نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ اور جوہری توانائی ایجنسی کو خط لکھ دیا

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کے امریکی اعلان کے خلاف اقوام متحدہ اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے رجوع کر لیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس معاملے پر دونوں عالمی اداروں کو خط لکھ کر امریکی اقدام کی مذمت کرنے اور امریکا کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکی انعامی پیشکش سے جاسوسی اور تخریب کاری کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ ایرانی جوہری تنصیبات سے وابستہ سائنسدانوں اور عملے کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس اقدام سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی نگرانی کے نظام کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے معاملے کا نوٹس لینے جبکہ آئی اے ای اے سے اسے بورڈ آف گورنرز کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button