بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مکھرجی کا انتقال گزشتہ روز ہوا، جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔ خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ خبر انتہائی بوجھل دل کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

کرشنا مکھرجی سابقہ پلے بیک گلوکارہ تھیں اور ان کی شادی معروف فلم ساز رام مکھرجی سے ہوئی تھی۔ اہلخانہ نے غم کی اس گھڑی میں میڈیا اور مداحوں سے رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کی۔

 

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button