نیویارک: ڈیلیوری ورکرز کیلئے بڑا معاوضہ پیکج تیار، کم از کم معاوضہ 22 ڈالر فی گھنٹہ مقرر

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا ڈیلیوری ورکرز کے لیے بڑا معاوضہ پیکیج
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی قیادت میں ڈیلیوری ورکرز کی شکایات پر بڑا معاوضہ پیکیج تیار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک بلدیہ اور ایک ڈیلیوری کمپنی کے درمیان 13 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت کمپنی 1 کروڑ 67 لاکھ ڈالر جرمانے اور دیگر اخراجات کی مد میں ادا کرے گی۔
تحقیقات میں ہزاروں ڈیلیوری ورکرز کو کم یا تاخیر سے ادائیگی کیے جانے کی نشاندہی ہوئی۔ میئر ظہران ممدانی کے مطابق 2 لاکھ 64 ہزار سے زائد ورکرز کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فوڈ ڈیلیوری ورکرز کے لیے کم از کم معاوضہ 22.13 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے۔



