قومی دن کی تقریبات، مکہ مکرمہ کا کلاک ٹاور جگمگا اٹھا

سعودی قومی دن کے موقع پر مکہ مکرمہ کا مشہور شاہی کلاک ٹاور سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ بیت اللہ شریف کے سامنے 601 میٹر بلند یہ عظیم الشان ٹاور سعودی قومی رنگ میں نہایا ہوا ہے، جبکہ ایل ای ڈی لائٹس اور آسمان کی جانب اٹھتی لیزر شعاعیں مکہ مکرمہ کے منظر کو مزید دلکش بنا رہی ہیں۔ قومی دن کی مناسبت سے کلاک ٹاور کا یہ روشن منظر زائرین اور شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔



