یہ ادویات ہرگز استعمال نہ کریں! الرٹ جاری

پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ اور مختلف ادویات کے مخصوص بیجز کی فروخت روکنے اور مارکیٹ سے واپسی منگوانے کا الرٹ جاری کر دیا۔

اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی ہول سیلر /ریٹیلر / ڈسٹری بیوٹر کے پاس DryGlit 120mL syrup, batches S13326 and S13426

Trezine (Cetirizine 10mg) batch No. 307

Zinad (Tizanidine 2mg) batch 5F001

Bemin (Mecobalamin 500mcg) batch 093

مصنوعات موجود ہیں تو فوری طور پر ڈسپنسیشن کو روکنا ہوگا اور متعلقہ علاقے کے ڈرگ انسپکٹرز کو ان کی موجودہ انوینٹری اور کھپت کے ریکارڈ کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

May be an image of blueprint and text

ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں مندرجہ ذیل آئٹمز کے بیچز کی تفصیلات اور واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹلرز جانوروں کے اداروں کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔

ادارے نے عوام الناس اور مریضوں کے لیے خصوصی نوٹ میں کہا ہے کہ درج بالا مصنوعات کا استعمال فوری روک دیں کیونکہ اس سے صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button