ایشین گیمز: بھارتی ہاکی امپائر کو جنسی ہراسانی کی شکایات پر واپس بھیج دیا گیا

بھارتی ہاکی آفیشل مبینہ ہراسانی کی شکایات پر جاپان سے واپس بھیج دیا گیا

بھارتی ہاکی امپائر اور ٹیکنیکل آفیشل گُرِندر سنگھ سنگھا کو ایشین گیمز کے دوران مبینہ جنسی ہراسانی کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاپان سے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگویا میں قیام کے دوران ایک ملائیشین خاتون ہاکی عہدیدار اور ایک ہوٹل ملازم نے ان کے مبینہ نامناسب رویے کی شکایت کی۔

ہاکی انڈیا کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ خاتون عہدیدار کی شکایت کے بعد گُرِندر سنگھ سنگھا کو دو روز قبل بھارت واپس بھیجا گیا۔ ان کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں گُرِندر سنگھ سنگھا قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق 2025 میں بھی رانچی میں ہاکی انڈیا لیگ کے دوران ایک خاتون امپائر نے ان کے خلاف شکایت کی تھی، تاہم اس وقت تحقیقات کرنے والی تین رکنی کمیٹی کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔

#AsianGames #Hocke

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button