کوچ سے اختلافات، رونالڈو کے ٹیم چھوڑنے پر پرتگال ٹیم کے 20 لاکھ انسٹا فالوورز کم ہوگئے

رونالڈو کے مبینہ اختلافات، پرتگال ٹیم کے انسٹاگرام سے 20 لاکھ فالورز کم ہوگئے
کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جورج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد تربیتی کیمپ چھوڑنے کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کردی۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے رات 2 بجے پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑا، جس کے چند گھنٹے بعد ان کی مشہور جرسی نمبر 7 ایک دوسرے کھلاڑی کو دے دی گئی۔ جرسی نمبر 7 کی فوری منتقلی پر رونالڈو کے مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال فٹبال ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے تقریباً 20 لاکھ فالورز نے اکاؤنٹ کو ان فالو کردیا، جس کے بعد فالورز کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ سے کم ہوکر تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو کا نمبر 7 حاصل کرنے والے کھلاڑی نے بھی کہا کہ وہ یہ نمبر نہیں لینا چاہتا تھا۔ اس نے کوچز سے کہا کہ رونالڈو ابھی ٹیم سے گئے ہیں اور ان کے احترام میں نمبر 7 نہیں لینا چاہیے، تاہم کوچز کے اصرار پر اسے یہ نمبر قبول کرنا پڑا۔



