ٹرمپ نے سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سابق میجر ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق میجر ندال حسن نے 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

سابق فوجی افسر کو امریکی فوجی عدالت نے 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔ اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزا پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1945 کے بعد امریکا میں کسی فوجی کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button